محکمہ سکولز ایجوکیشن کا منظم تعلیمی اصلاحات متعارفکرانے کا فیصلہ
لاہور( لیڈی رپورٹر) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ماہرین تعلیم، سٹوڈنٹس، ٹیچرز ، والدین اور مخیر حضرات سے مشاورت کے بعد ’’ دی نیو ڈیل فار پنجاب ‘‘ کے ٹئٹل کے ٹائٹل سے ایجوکیشن سیکٹر کا منظم روڈ میپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنانے کی غرض سے تین مختلف تعلیمی بل کابینہ سے جلد منظور کروائے جائیں گے۔ان قوانین کا مقصد ٹیچرز لائسنسنگ، پرائیویٹ سکولوں کے معاملات میں بہتری ، سرکاری سکولوں میں ڈبل شفٹ اور دیگر تعلیمی امور کو جلد حل کرنا ہے تا کہ سرکاری شعبہ تعلیم میں نمایاں بہتری آئے۔یہ بات صوبائی وزیر برائے سکولز ایجوکیشن مراد راس نے پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ آفس کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر مراد راس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن میں ادارہ جاتی فیصلہ سازی کا ایک مربوط اورسینٹرلائزڈ سسٹم متعارف کروایا جائے گا تا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی تمام انفارمیشن ایک جگہ پر ملے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سو فیصد شرح داخلہ کے حصول، ٹیچرز ٹریننگ کے اجراء اورتعلیمی گڈ گورننس سمیت مختلف ریفامز متعارف کروائی جائیں گی
مراد راس