غزہ میں اسرائیلی جارحیت ،تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلافقراردادیں اسمبلی میں جمع

غزہ میں اسرائیلی جارحیت ،تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلافقراردادیں اسمبلی ...

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔اسرائیل نے غزہ میں ہمیشہ ظلم بربریت اسلام دشمنی کی تاریخ رقم کی ہے۔ جو انسانیت سوزی کی بدترین مثال ہے۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے حوالے سے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان پنجاب حکومت سے تمام سکولوں کے طلباء کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کے علاوہ ہر سکول میں ماہر نفسیات کو بھی تعینات کرنے کے لئے قانون سازی مطالبہ کرتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1