ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اجلاس خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے تجاویز
لاہور(پ ر)خواتین پر تشدد کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے عملی طور پر نفاذ کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ارم بخاری نے کی۔مزید براں اس میٹنگ میں WDDاور DWDکے افسران اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کا مقصدخواتین پر تشدد کے خلاف عملی اقدامات کے نفاذ پر لائحہ عمل تیار کرنا تھا جس میں کئی آرگنائزیشنز جیسے یو این ویمن، عورت فاؤنڈیشن، آکسفیم پاکستان، وائٹ ربن، کین پاکستان، اپوا، کنیرڈ کالج لاہوراور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے بھی شرکت کی ۔