جنرل ہسپتال میں برین ٹیومر کے مریض کو بے ہوش کئے بغیر کامیاب آپریشن
لاہور (جنرل رپورٹر)کینسر کے مریضوں کے لئے بڑی خبر۔ برین ٹیومر کے مریضوں کیلئے جدید علاج اب لاہور میں بھی ممکن ہو گا۔ جنرل ہسپتال میں مریض کوبیہوش اورکسی اعضاء کوناکارہ کئے بغیر50 سالہ شہری کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ نیورو سرجن پروفیسر رضوان مسعود بٹ اور ان کی ٹیم نے اس آپرشین کو کامیاب بنایا۔
اس جدت سے پہلے برین ٹیومر کا آپریشن مریض کو بے ہوش کرکے کیا جاتا تھا جس کے نتیجے میں اکثر مریض کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا تھا اور متعدد مرتبہ مریضوں کو جسمانی اعضا کی معذوری کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔