سعید والا پل کی تعمیرمیں کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پر نیب حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سعید والا پل کی تعمیرمیں کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پر نیب حکام کیخلاف توہین ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود دریائے راوی پر بنائے گئے سعید والا پل کی تعمیرمیں کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پر چیئر مین نیب اور ڈی جی نیب ملتان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست محمد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پل کی بروقت تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے 400 اموات ہو چکی ہے، سعید والا پل کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا جس کے باعث پل تعمیر کے چند ماہ بعد ہی توٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ،پل کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے پل کی لاگت میں اضافہ ہوا اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا، درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ سعید والا پل کرپشن کیس کی انکوائری کے لئے نیب حکام کو درخواستیں دیں،اس بابت عدالت عالیہ سے بھی رجوع کیا گیاتھا اور عدالت نے معاملہ فیصلے کے لئے چیئر مین نیب اور ڈی جی نیب ملتان کو بھجوادیاتھا،اس عدالتی حکم پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیاجو کہ توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

مزید : صفحہ آخر