ممتاز مانیکا کی نااہلی ، انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

ممتاز مانیکا کی نااہلی ، انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال چودھری پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے پاکپتن سے رکن پنجاب اسمبلی میاں ممتاز مانیکا کی نااہلی کے لئے دائر انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔یہ انتخابی عذرداری فاروق احمد مانیکا نے دائر کررکھی ہے جس میں میاں ممتاز مانیکا کی کامیابی اور اہلیت کو چیلنج کیا گیاہے ۔میاں ممتاز مانیکا کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ انتخابی عذرداری قابل سماعت نہیں ،کیونکہ انتخابی عذرداری کے ساتھ لگایا گیا بیان حلفی قانون کے مطابق مصدقہ نہیں ہے ۔

مزید : صفحہ آخر