بھارتی فلموں کی نمائش ، فلم امپورٹرز کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری موقع

بھارتی فلموں کی نمائش ، فلم امپورٹرز کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری موقع

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد محمود سیٹھی نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف دائر درخواست پر فلم امپورٹرز کو جواب داخل کرانے کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کیا گیا تو حکم امتناعی جاری کر دیا جائے گا۔یہ درخواست فلم ساز سہیل احمد خان نے دائر کررکھی ہے جس میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،گزشتہ روز فلم امپورٹرز نے جواب داخل کرانے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی ،فاضل جج نے مذکورہ انتباہ کے ساتھ یہ استدعا منظور کرلی ۔اس کیس کی مزید سماعت 16 نومبر کو ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر