چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بارایسوسی ایشنز کیلئے حکومت سے ایک کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بارایسوسی ایشنز کیلئے حکومت سے ایک کروڑ روپے کے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد انوارالحق نے صوبہ بھر کی بارایسوسی ایشنز کے لئے پنجاب حکومت سے ایک کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے ،اس سلسلے میں عدالت عالیہ کی طر ف سے لکھے گئے خط میں ایک کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کے لئے کہا گیاہے ۔یہ رقم پنجاب کی بار ایسوسی ایشنوں کو کتب کی خریداری کے لئے فراہم کی جائے گی۔اس حوالے سے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وکلاء میں مطالعہ کا شوق مزید بڑھانے کے لئے بار کی لائبریریوں کو اپ ٹو ڈیٹ کتب کی فراہمی بہت ضروری ہے، قانون پر دسترس کے لئے پڑھنے اور سیکھنے کا عمل جاری رہنا چاہیے ۔

مزید : صفحہ آخر