انکوائری تبدیل کروانے کیلئے سعد رفیق کا ہائیکورٹ سے رجوع

انکوائری تبدیل کروانے کیلئے سعد رفیق کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن )کے راہنما خواجہ سعد رفیق نے ڈی جی نیب لاہورسے اپنی خلاف انکوائری تبدیل کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے درخواست دائر کی ہے جس میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیاہے ،درخواست گزار کاموقف ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم شہزاد مسلم لیگ (ن کے خلاف فریق بن چکے ہیں۔ان سے شفاف انکوائری کی توقع نہیں ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکوائری تبدیل کروانے کے لئے چیئر مین نیب کو عرضداشت پیش کی گئی جس پر تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ ڈی جی نیب لاہور مسلم لیگ (ن ) کے راہنماؤں کے خلاف میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں اور ٹی وی پروگراموں میں انکوائری کی اندرونی کہانیاں بیان کر رہے ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈی جی نیب لاہور سے انکوائری تبدیل کرنے کا حکم دیاجائے،درخواست میں ڈی جی نیب کوٹی وی پروگراموں میں جانے سے روکنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر