انسداد پولیو مہم،خصوصی ٹیموں نے بچوں کو گھر گھر جا کر قطرے پلائے

انسداد پولیو مہم،خصوصی ٹیموں نے بچوں کو گھر گھر جا کر قطرے پلائے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہرکی تمام یونین کونسلز میں انسدادِ پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔انہوں نے بتایا کہ پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں17 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور پولیو ٹیموں کومناسب سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرزاور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ تیسرے دن بھی پو لیو مہم نہایت جانفشانی سے جا ری رہے گی اور پو لیو کی ٹیمیں اپنے مقرر کر دہ ٹارگٹ کو پورا کریں گی۔ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1