عید میلادالنبی ؐ پر لائٹنگ کا خصوصی بندوبست کیا جائے گا،علی اکبر

عید میلادالنبی ؐ پر لائٹنگ کا خصوصی بندوبست کیا جائے گا،علی اکبر

لاہور(جنرل رپورٹر) اے سی شالیمار علی اکبر کی زیر صدارت عید میلا د النبی ﷺ کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں تمام زون آفیسرز اور دیگرافسران نے شرکت کی۔ اے سی شالیمار نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر لائٹنگ کا بندوبست کیا جائے اورجلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلو س سے قبل تمام تر انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1