13ہزار ڈاکخانے جدید 25، شہروں میں ون ڈے ڈلیوری سروس شروع کررہے ہیں ، وفاقی وزیر مواصلات

13ہزار ڈاکخانے جدید 25، شہروں میں ون ڈے ڈلیوری سروس شروع کررہے ہیں ، وفاقی وزیر ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے‘ پاکستان پوسٹ کے افسران اور عملہ باصلاحیت ہے‘ 13 ہزار پوسٹ آفیسز کو جدید بنایا جائے گا‘ پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں اضافے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں‘ 25 شہروں میں ون ڈے ڈلیوری سروس شروع کرنے جارہے ہیں‘ پاکستان پوسٹ کا عملہ گھر کی دہلیز پر منی آرڈر پہنچائے گا۔ منگل کو پاکتان پوسٹ نے الیکٹرانک منی آرڈر سہولت کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر مواصلات مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 93 جی پی اوز میں ہم الیکٹرانک منی آرڈر شروع کرنے جارہے ہیں۔ یہ ہمارے پاکستان کا اپنا ادارہ ہے پاکستان پوسٹ جلد خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارہ ہوگا۔ الیکٹرانک منی آرڈر ایک بہترین سہولت ہے۔ پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے۔ پاکستان پوسٹ تقریباً دس ارب روپے سالانہ خسارے میں جارہا ہے۔ پاکستان پوسٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے پاکستان پوسٹ کا عملہ گھر کی دہلیز پر منی آرڈر پہنچائے گا۔ پاکستان پوسٹ کو ملک بھر میں 85 فیصد رسائی حاصل ہے پچیس شہروں میں ون ڈے ڈلیوری سروس شروع کرنے جارہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر