ذیابیطس سے بچاؤ اور مرض کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات حکومتی ترجیحات میں شامل ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا عالمی دن کے موقع پر پیغام

ذیابیطس سے بچاؤ اور مرض کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات حکومتی ترجیحات میں شامل ...

لاہور(جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج معالجے کے حوالے سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے دنیا سمیت پاکستان میں کچھ عرصے سے ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول میں رکھنے اوراس سے بچاؤ کیلئے احتیاط سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔متوازن غذا کے استعمال، باقاعدگی سے سیر اور ورزش کے ذریعے اس مرض سے محفوظ ر ہا جا سکتا ہے۔ یہ دن منانے کامقصد ذیابیطس سے بچاؤ کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں اور عوام کیلئے اس مرض کے حوالے سے احتیاطی تدابیرسے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ ذیابیطس سے آگاہی کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کے استعمال سے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ذیابیطس سے بچاؤ اور اس مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

پیغام

مزید : صفحہ آخر