پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی،بیگم شمسہ علی

پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی،بیگم شمسہ علی

لاہور (لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی بیگم شمسہ علی نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں کامیاب ہونگے ابھی تو 100 دن مکمل نہیں ہوئے، اپوزیشن نے شور مچانا شروع کر دیا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف سینٹ کے الیکشن میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف تو گھروں میں بھی ہو جاتے ہیں حکومت تو بڑی چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ پیارومحبت سے چل رہے ہیں اور چلتے رہیں گے، اپوزیشن خوش فہمی کا شکار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1