پاکستان اور ایران کا کوئٹہ سے تفتان ریلوے سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران کا کوئٹہ سے تفتان ریلوے سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان ریلوے پاک ایران تعلقات کے لئے بہت اہم ہے دونوں ممالک ایک دوسرے کو ریلوے میں تعاون کریں گے‘ شیخ رشید سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔ منگل کو شیخ رشید سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے سروس شروع کرنے کے فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ منصوبے کے مطابق ریل سروس کوئٹہ سے تفتان تک چلائی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کوئٹہ تفتان ریل سروس شروع کرنے سے متعلق تجاویز دے گی۔ ملاقات میں ایرانی سفیر نے کوئٹہ تفتان سیکشن کی اہمیت پر زور دیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئٹہ تفتان دونوں ممالک میں ریلوے کے تعلقات کے لئے بہت اہم ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کا ریلوے میں تعاون کریں گے۔ ریلوے کے معاملات کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنیکل کمیٹی بنائی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر