مشعل بردار میلاد جلوس 20نومبر کو نکالا جائے گا،مختار اشرفرضوی

مشعل بردار میلاد جلوس 20نومبر کو نکالا جائے گا،مختار اشرفرضوی

لاہور( جنرل رپورٹر )مرکزی میلاد کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ سید مختار اشرف رضوی نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں مرکزی میلاد کمیٹی حزب الاحناف کے زیر اہتمام لاہور کا سب سے بڑا 21واں سالانہ مشعل بردار جلوس 20نومبر بروز منگل کوشام 5بجے داتا دربار سے ریگل چوک تک نکالا جائے گامیلاد کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید شاہد حسین گردیزی کی سربراہی میں 11رکنی رابطہ کمیٹی بنا دی گئی ہے جو علماء ومشائخ ، دینی مدارس کے ناظمین، وکلاء ، طلباء، اہلسنت تنظیموں ، میلاد کمیٹیوں اور تاجروں سے رابطے کر کے انہیں مشعل بردار جلوس میں شرکت کی دعوت دیں گے اس کا اعلان انہوں نے مرکزی میلاد کمیٹی کے دفتر 11داتا دربار روڈ لاہور میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1