الیکشن شیڈول کا اعلان ، کاغذات نامزدگی 17نومبر تک جمع ہوسکیں گے ، 9نشستوں کیلئے انتخاب ہوگا

الیکشن شیڈول کا اعلان ، کاغذات نامزدگی 17نومبر تک جمع ہوسکیں گے ، 9نشستوں ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کینٹ کے2018ء تا 2021ء کے لیے 15دسمبر بروز ہفتہ کو ہونے والے انتخابات کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا،کاغذات مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں،کاغذات نامزدگی دو ہزار فیس کے ساتھ17نومبربروز ہفتہ تک جمع ہو سکیں گے الیکشن ون آن ون کی بنیاد پر ہوں گے،صدر ،سینئر نائب صدر ،نائب صدر اول،نائب صدر دوم،نائب صدرسوئم ،جنرل سیکرٹری ،جوائنٹ سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری ،سیکرٹری اطلاعات 9نشستوں کے لیے ہوں گے،ڈی ایچ اے سے رجسٹرڈ ڈیلرز ہی الیکشن لڑ سکیں گے ،الیکشن میں حصہ لینے والوں کے واجبات 17نومبر تک جمع ہو جانا چاہیے،7دسمبر 2018ء تک ڈی ایچ اے میں رجسٹریشن کروانے والے ووٹ ڈال سکیں گے،رجسٹرڈ دفتر کا چیف ایگزیکٹو ہی ووٹ کاسٹ کر سکے گا،ایک دفتر کا ایک ووٹ ہو گا،پوسٹل بیلٹ کا استعمال نہیں ہو سکے گا،ایڈوانس ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی،چےئرمین الیکشن کمیٹی راشد خان نے اپنے ممبران ساتھیوں بابر اسماعیل بٹ اور ارشد نجمی کے ساتھ الیکشن شیڈول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے yبلاک GF.48گراؤنڈ فلور سے کاغذات حاصل کر سکتے ہیں اوریہیں جمع کرا سکیں گے،17نومبر تک کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ،19نومبر شام3بجے تک اعتراضات تحریری جمع کرائے جا سکیں گے،اعتراضات پر فیصلہ 20نومبر کو دیا جائے گا ،22نومبر تک امیدواران کاغذات واپس لے سکیں گے،امیدواران کی فائنل لسٹ 23نومبر کو جاری ہو گی ،انتخابی مہم 13دسمبر رات 12بجے تک چلائی جا سکے گی،پولنگ15دسمبر کو صبح9بجے سے لے کر سہ پہر3بجے تک ہو گی ،ایسوسی ایشن کی فیس ادا کرنا ضروری ہے،ہر امیدوار اپنا ایک پولنگ ایجنٹ دے سکے گا،ووٹوں کی گنتی تمام پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں ہو گی،گنتی کے وقت موبائل لانے کی اجازت نہیں ہو گی،ووٹر بھی موبائل نہیں لا سکے گا،نتائج کا اعلان 15دسمبر کو ہی گنتی مکمل ہونے کے بعد کر دیا جائے گا ، ووٹر کے لیے ڈی ایچ اے کا کارڈ لانا ضروری ہو گا اگر کسی کے پاس کارڈ نہیں ہو گا وہ قومی شناختی کارڈ اور ڈی ایچ اے کے بقایاجات کی رسید اور ایسوسی ایشن فنڈ کی رسید دکھا کر ووٹ ڈال سکے گا،الیکشن آفس yبلاک پر کوئی امیدوار بینر اور پوسٹر نہیں لگا سکے گا،الیکشن کمیٹی نے رجسٹرڈ ممبران سے پر امن الیکشن کے انعقاد کے لیے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم کو انتہائی مثبت انداز میں چلایا جائے ایک دوسرے پر الزامات ،گالی گلوچ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی،الیکشن کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے ڈی ایچ اے کی سکیورٹی سمیت پولیس کی معاونت حاصل کریں گے۔

دی ایچ اے الیکشن

مزید : صفحہ آخر