امیدوار کے ووٹ برابر ہونے کی صورت میں الیکشن کمیٹی ٹاس کرائیگی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)راشد خان نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن میں امیدوار کے ووٹ برابر ہونے کی صورت میں الیکشن کمیٹی ٹاس کرائے گی،امیدوار عدالت نہیں جا سکے گا،الیکشن کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا،الیکشن کا انعقاد غیر جانبدار انہ انداز میں مکمل کرائیں گے اس کے لیے ڈیلرز برادری کا تعاون ضروری ہے۔