لیسکو شالیمار نے 4ٹیوب ویلوں پر بجلی چوری پکڑ لی ،مقدمات درج
لاہور( سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پرایس ای ایسٹرن سرکل چودھری محمد رشید، ایکسین شالامار عامر نواز ،ایس ڈی او واہگہ سبحان کی زیر نگرانی لیسکو کی ٹاسک فورس کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن، ۔ تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس اور پولیس کے ہمراہ ڈیال گاؤں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کی تو بجلی چوروں اور اہل علاقہ نے مزاحمت بھی کی ۔دوسری طرف چار مقامات پر ٹیوب ویلزپر ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی اور مقدمات درج کرا دیے