نوجوان نسل سرمایہ ، اپنی زندگی میں ہی ابھرتا پاکستان دیکھ رہا ہوں ، زبیر محممود حیات

نوجوان نسل سرمایہ ، اپنی زندگی میں ہی ابھرتا پاکستان دیکھ رہا ہوں ، زبیر ...

کراچی (آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانیوالے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا، اپنی زندگی میں ہی ابھرتا ہوا پاکستان دیکھ رہا ہوں، پاکستان کی باصلاحیت نوجوان نسل سرمایہ ہے، گودار کے نز دیک ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربن گیس کے وسیع ذخائر کی نشاندہی ہوئی، جبکہ فاٹا اگلے 5 سال میں تیل و گیس کے نئے زرخیز علاقے کے طور پر ابھرے گا، ملکی معیشت میں خواتین کا کردار اہم ہے، پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس میں خواتین کو پارلیمان میں نمائندگی دی گئی یہ تناسب یورپ سے زیادہ ہے ، جبکہ پاکستان کو 2 مرتبہ خاتون وزیراعظم منتخب کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے گزشتہ سا ل 20 لاکھ سیاح پاکستان آئے۔گزشتہ روزکراچی میں کانفرنس سے خطاب میں عسکری رہنما کا مزید کہنا تھا تھا پاکستا ن کا مستقبل تابناک اور محدود وسائل کے باوجود ہر شعبے میں دنیا میں خود کو منوایا ہے، جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے چیلنجز کی وجہ سے پاکستا ن کا ایٹمی صلاحیت پر انحصا ر بڑھ رہا ہے،جو دفاع کیساتھ توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریگی۔ سی پیک پاکستان کا گیم چینجر، خطے سے گز رنے والے توانائی کے منصوبوں کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔

زبیر محمود حیات

مزید : صفحہ آخر