انصاف ہوتا نظر آیا توضرور پاکستان واپس آؤں گا، اسحاق ڈار

انصاف ہوتا نظر آیا توضرور پاکستان واپس آؤں گا، اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قر ا ر دیتے ہوئے کہا ہے انہوں آج تک کوئی چوری نہیں کی، تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے 3ماہ میں ہی ملک کو شدید نقصان پہنچایا، ا گر ملک میں انصاف ہوتا نظر آیا تو ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکا مزید کہناتھا حکومت نے چند دنوں میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔احتساب سب کا بلاامتیاز ہونا چاہیے۔ میرا نام پاناما میں نہیں آیا۔
اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -