عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،چودھری سرور

عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور تمام پالیسیوں کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے اور اس ضمن میں تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی امور کو درست سمت میں گامزن کیا گیا ہے اور ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ مثبت نتائج بھی جلد برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد احمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ سینٹ انتخابات میں حصہ لے گی اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے خوش ہیں اور مختصر مدت میں تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں جن کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ایوانوں میں گورننس کا انداز بدلا گیا ہے، فیصلے میرٹ پر ہو رہے ہیں، حکمرانوں کی شہ خرچیوں کی روایات کو دفن کر دیا گیا ہے اور سادگی پر مبنی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے جن سے عوام کا اعتماد حکومتی اداروں پر مستحکم ہوا ہے اور ان تاریخی اقدامات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحریک انصاف نے مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے اور چیلنجز بھی بے شمار ہیں مگر ہم نے عوام کی فلاح کا عزم کر رکھا ہے اور اپنے ٹارگٹ کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -