نواب ٹاؤن میں نوجوان کے قتل کا معمہ حل، قاتل ڈولفن اہلکار نکلا

نواب ٹاؤن میں نوجوان کے قتل کا معمہ حل، قاتل ڈولفن اہلکار نکلا

لاہور (کرائم رپورٹر) ایک روز قبل نواب ٹاؤن میں قتل ہونے والے نوجوان نعیم کا قاتل بھی ڈولفن کا اہلکار نکلا ہے۔اس طرح ایک ہفتہ کے دوران ڈالفن فورس کے اہلکاروں کی فائر نگ سے قتل ہو نیوالے یہ دوسرا شہری ہے ۔مقتول محمد پورہ گاؤں کا رہا ئشی تھا۔ ایک جگہ پر قبضہ کی نیت سے قبضہ گروپ کے ساتھ ڈولفن اہلکار صدام وہاں آیا اور اس نے اپنے سر کا ری پستول سے اند ھا دھند فا ئر نگ کر کے نوجوان نعیم کو قتل جبکہ اس کے بھا ئی کو شدید زخمی کر دیا جسے تشویش نا ک حالت میں ہسپتال داخل کر ودیا گیا ہے ۔گزشتہ روز مقتول کی لا ش ورثاء نے سڑک پر رکھ کرلا ہور پو لیس کے خلاف نعرے بازی کی ،کئی گھنٹے جا ری رہنے والے اس مظاہر ے میں ڈولفن اہلکار کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا بعد ازاں مقتول کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبر ستان میں سپر دخا ک کر دیا گیا ۔اس دوران کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے واضح رہے 3نومبر کو ڈولفن اہلکاروں نے سبزہ زار میں ایک شہری عمیر کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

قاتل؍ ڈولفن

مزید : صفحہ آخر