ایشین ڈیویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کو3سوملین ڈالر دے گا

ایشین ڈیویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کو3سوملین ڈالر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر ) پنجاب کے4شہروں میں موجودہ سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور انفرا سٹرکچر کی بہتری کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک300ملین ڈالر دے گا اور پنجاب حکومت اسی منصوبے کیلئے50ملین ڈالر فراہم کرے گی ،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ رقوم کے شفاف استعمال کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور پنجاب کا لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اس امر کو یقینی بنائے کہ قوانین و ضوابط پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے ، اس پروگرام میں سرگودھا ،مظفر گڑھ ،رحیم یار خان اور بہاولپور کے شہر شامل ہیں جبکہ یہ پنجاب انٹر میڈیٹ سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ ہے جس کے پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور ساہیوال کے شہروں کی سہولیات میں اضافہ کیا گیا تھا جبکہ اس پروگرام میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،پینے کے صاف پانی کی سپلائی ،نکاسی آب کی بہتر سہولیات اور دیگر شہری ضروریات شامل ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت اس حوالے سے ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے پراجیکٹ ڈائریکٹر رومین واؤنٹ ،پراجیکٹ مینجر برائن کیپیٹی ،ٹیم لیڈر اربن رزیلئینس اعظم نجی ، ڈپٹی ٹیم لیڈر ندیم خورشید اورکیپیسٹی ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ دینا خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالی ،پروگرام ڈائریکٹر قیصر سلیم نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ایشین ڈویلپمنٹ کی کوشیں لائق تحسین ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت سرگودھا اور جنوبی پنجاب کی ترقی میں اہم مدد ملے گی جبکہ 15اور16نومبر کو اس سلسلے میں بہاولپور میں ورکشاپس بھی ہونگی ،یاد رہے کہ اس منصوبے میں اُن شہروں کو شامل کیا جاتا ہے جن کی آبادی اڑھائی سے لے کر10لاکھ تک ہو ۔

مزید :

صفحہ آخر -