انسداد دہشتگردی عدالت کامنشا بم کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار

انسداد دہشتگردی عدالت کامنشا بم کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے 9 مختلف مقدمات میں ملوث ملزم منشا بم کا پولیس کو مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکارکرتے ہوئے اسے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیاہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جوہر ٹاؤن پولیس نے ملزم منشا بم کو ٹاؤن شپ اور جوہرٹاؤن میں درج ہونے والے مختلف 9مقدمات میں مزیدریمانڈ لینے کے لئے عدالت میں پیش کیا،پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ منشا بم کا آج تک 8کیسوں میں ریمانڈ لیا ہواتھا جو ختم ہوگیا ہے ،اب اس کے خلاف ایک اور کیس سامنے آیا ہے ،اور ملزم کے کیسوں کی تعداد 9ہو چکی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کیسوں میں ابھی مزیدتفتیش مزید کرنی ہے ،ملزم کو جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیاجائے،عدالت میں منشا بم کے وکیل فرہاد علی شاہ نے پولیس کے ریمانڈ مانگنے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس منشا بم کا دو بار ریمانڈ حاصل کرچکی ہے ،اب مزید ریمانڈ نہیں بنتا ہے ،عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے ملزم منشا بم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -