حکومت کا غذائی کمی کے شکار بچوں کیلئے پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

حکومت کا غذائی کمی کے شکار بچوں کیلئے پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے غذائی کمی کے شکار بچوں کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان جلد وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق، غذائی کمی کا شکار بچوں کیلئے پروگرام کا نام وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام ہوگا، زیراعظم عمران خان جلد سماجی تحفظ پروگرام جلد کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق، پروگرام کے تحت غذائی کمی کا شکار بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی، پروگرام کے لئے عالمی اداروں سے بھی معاونت لی جائے گی، وزیراعظم پروگرام سے متعلق وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں کوخصوصی ٹاسک دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں متعدد بارغذائی کمی کا شکار بچوں کا تذکرہ کیا تھا۔
حکومت کا غذائی

مزید :

صفحہ آخر -