مبینہ دھاندلی ، تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا پہلااجلاس آج ہوگا

مبینہ دھاندلی ، تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا پہلااجلاس آج ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عام انتخابات 2018میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا پہلااجلاس آج(بدھ کو) ہوگا۔ذیلی کمیٹی2ہفتوں میں پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز مرتب کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا پہلااجلاس آج(بدھ کو) کنوینر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں دوپہر12بجے ہوگا۔8رکنی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے چار چار ارکان شامل ہیں۔ حکومت لی جانب سے کمیٹی میں کنوینر کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری،اور اتحادی ایم کیو ایم کے سینیٹر محمد علی خان سیف، اوربلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی شامل ہیں ۔ کمیٹی میں اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے رانا ثنا اللہ، پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر، ایم ایم اے کے مولانا عبد الواسع اور نیشنل پارٹی کے میر حاصل خان بزنجو شامل ہیں۔ذیلی کمیٹی2ہفتوں میں پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز مرتب کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر