سی پیک پر کوئی تحفظات نہیں ، آئی ایم ایف سے معاملات بہتر انداز میں طے کرلیں گے ، عبدالرزاق داؤد

سی پیک پر کوئی تحفظات نہیں ، آئی ایم ایف سے معاملات بہتر انداز میں طے کرلیں گے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سی پیک پر کوئی تحفظات نہیں،منصوبے پر ترقیاتی کام اہداف کے مطابق مکمل کرلیں گے،تجارتی خسارہ کم کرنا اولین ترجیح ہے، ایسے اقدامات کررہے ہیں جن سے درآمدات کم اور برآمدات زیادہ ہوں، دوست ممالک نے سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، آئی ایم ایف سے معاملات بہتر انداز میں طے کر لیں گے،بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا کوئی پروگرام نہیں۔لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کو معاشی قوت بنانے کا عزم رکھتے ہیں، تجارتی خسارہ کم کرنا اولین ترجیح ہے، ایسے اقدامات کررہے ہیں جن سے درآمدات کم اور برآمدات زیادہ ہوں، برآمدات بڑھا کر ہی معاشی ترقی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اب بیرونی ادائیگیوں کا مسئلہ نہیں رہا، دوست ممالک نے سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، آئی ایم ایف سے معاملات بہتر انداز میں طے کر لیں گے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بیرونی دنیا سے بہتر اشارے مل رہے ہیں، برآمدی آرڈرز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا کوئی پروگرام نہیں، ملکی معیشت کی بہتری میں وقت لگے گا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انڈسٹری زونز کو بہتر بنانے جارہے ہیں، سی پیک پر کوئی تحفظات نہیں ہیں، منصوبے پر ترقیاتی کام اہداف کے مطابق مکمل کرلیں گے جب کہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے ٹو کا معاملہ جون تک طے ہوجائیں گے۔عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ پاکستان میں صلاحیت موجود ہے، سمت درست کررہے ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانا ناگزیر ہے، ٹیکس دیں گے تو ملک چلے گا۔
عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ آخر -