تیس سال سے زرداری کا میڈیا ٹرائل جاری ہے، ترجمان

تیس سال سے زرداری کا میڈیا ٹرائل جاری ہے، ترجمان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے گزشتہ تیس سال سے آصف علی زرداری کا میڈیا ٹرائل جاری ہے۔ ان کے خلاف الزامات طوطا کہانی کے سوا کچھ نہیں۔ پیپلزپارٹی کے مخالفین سیاسی میدان میں آصف علی زرداری کو شکست نہیں دے سکتے۔ اپنے ایک بیان میں عامر فدا پراچا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی قسم کی سیاسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور نہ اصولوں پر سمجھوتہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت دشمنوں کی طفیلی جڑ ہیں۔ سیاست میں ان کا کردار کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیدا ٹلی اور فساد چوہدری کا کام صرف مسخرہ پن ہے جس کے ذریعے عمران نیازی کا دل بہلا رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر