گورنر سندھ نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس کو 67 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا چیک پیش کردیا

گورنر سندھ نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس کو 67 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا چیک پیش کردیا

اسلام آباد (آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کیلئے 67 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کا چیک پیش کردیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز سپریم کورٹ بلڈنگ میں چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس کو 67 کروڑ 30 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔ یہ رقم گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ ایک عشائیہ مین دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے جمع کی گئی تھی۔

گورنر سندھ

مزید : صفحہ آخر