قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور نیب انکوائری میں تعاون کی ہدایت

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور نیب انکوائری میں تعاون کی ہدایت

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر تے ہوئے قائم علی شاہ کو نیب انکوائری میں تعاون کی بھی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں ضمانت قبل ازگرفتار کے لیے درخواست دائر کی۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی انکوائری پراعتراض نہیں لیکن اسے گرفتاری سے روکا جائے۔قائم علی شاہ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ نیب سے انکوائری میں تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن عدالت نیب کو حکم دے کہ گرفتار نہ کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی، عدالت نے قائم علی شاہ کو نیب انکوائری میں تعاون کی بھی ہدایت کر دی۔

قائم علی شاہ

Back

مزید : صفحہ آخر