سی این این نے ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا

سی این این نے ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا

نیویارک (آن لائن) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کے روسی مداخلت کے بارے میں سوال کیا جس پرامریکی صدر طیش میں آگئے اور انہوں نے صحافی کو وائٹ ہاؤس سے نکال کر داخلے پر پابندی لگادی اس کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی جس پر نشریاتی ادارے سی این این اور صحافی جم اکوسٹا نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ درج کرایا اور اس مقدمے میں سی این این اور صحافی جم اکوسٹا مدعی ہیں سی این این کے مطابق صحافی کاوائٹ ہاؤس میں داخلے کا اجازت نامہ منسوخ کرنا غیر قانونی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر