باغبانپورہ ،8ہزار کا تنازع ،45سالہ شخص کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلادیا گیا ، مقدمہ درج ، ملزم ایک ملزم گرفتار

باغبانپورہ ،8ہزار کا تنازع ،45سالہ شخص کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلادیا گیا ، ...

لاہور(کر ائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ ، 8ہزار کے تنازع پر 45سالہ شخص کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات باغبانپورہ کے علاقے نعیمیہ چوک راجباہ روڈ کا رہائشی 45سالہ وحید مراد رکشہ چلا کر اپنے اہلخانہ کاپیٹ پالتا تھا گزشتہ روز وہ اسٹینڈ سے رکشہ نکالنے کے لیے آیا جہاں پہلے سے موجود حاجی افضل ، عادل عرف گولی ، لالہ خالد اور مستری امین نے اسے روک لیا اس دوران ان نے تلخ کلامی پر طیش میں آکر وحید مراد پر پیٹرول؛ چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گئے وحید مراد کی چیخوں کی آواز سن کر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا کر اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اس نے پولیس کو اپنے نزعی بیان میں بتایا کہ اس نے عادل عرف گولی سے 8ہزار روپے ادھار لے رکھے تھے جس کا اس نے گزشتہ روز دینے کا وعدہ کر رکھا تھا مگر وہ رقم واپس نہ کر سکا جس پر عادل عرف گولی نے افضل ، لالہ خالد اور مستری امین کے ساتھ ملکر اسے روکا اس دوران اس نے ان سے رقم واپسی کے لیے مزید وقت مانگا جس پر انہوں نے طیش میں آکر رکشے میں بوتل میں موجود پیٹرول نکالا اور اسے آگ لگا دی ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملز م افضل کو گرفتار کر لیا ہے تاہم دیگر ملزمان گھروں کو تالے لگاکر غائب ہیں ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

زندہ جلا دیا

مزید : صفحہ آخر