سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد( آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا اہم اجلاس (آج) بدھ کو ہو گا ، جس میں وزیر اعظم کے سعودی عرب اور چین کے حالیہ دوروں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا اہم اجلاس (آج) بدھ کو ہو گا ، سینیٹر مشاہد حسین سید کمیٹی کی صدار ت کریں گے، اجلاس میں وزیر اعظم کے سعودی عرب اور چین کے حالیہ دوروں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، جبکہ پاک افغان اور پاک بھارت تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، اجلاس میں آئی این جی اوز کے کردار اور اسٹیٹس پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر