ایران، فوجی پریڈ پر حملہ میں ملوث 22مجرموں کواجتماعی پھانسی

ایران، فوجی پریڈ پر حملہ میں ملوث 22مجرموں کواجتماعی پھانسی

تہران (آن لائن) ایران میں فوجی پریڈ پر حملوں میں ملوث 22 مجرموں کو اجتماعی طور پر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔انقلابی عدالت نے پھانسی پر چڑھائے گئے افراد کے خاندانوں کو آگاہ کر دیا اہلخانہ کو تعزیتی اجتماع منعقد کرنے سے روک دیا گیا، گرفتار کرنے کی بھی دھمکی۔ایران میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے بتایا ہے کہ ستمبر میں عرب اکثریتی شہر اہواز میں ایک فوجی پریڈ پر حملے میں ملوث قرار دئیے جانیوالے 22 مجرموں کو اجتماعی طور پرتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔اھواز میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے کارکن نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عدالتی حکام نے سزا پانے والے ملزمان کے اہل خانہ کو بتایا کہ ان کے پیاروں کو جمعرات کے روز پھانسی دے دی گئی تھی۔سزا پانے والے ایک شخص کے قریبی عزیز نے کہا کہ ایران کی ایک انقلابی عدالت نے پھانسی پر چڑھائے گئے افراد کے خاندانوں کو طلب کیا اور ان کی موت کے تصدیق نامے حوالے کرنے کے بعد خبردار کیا کہ وہ ان کی تعزیت کے لیے کسی قسم کا اجتماع منعقد نہیں کریں گے۔ایسا کرنے کی صورت میں انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایران پھانسی

مزید : صفحہ آخر