انگلینڈ میں مینڈکوں کو بچانے کے لیے انوکھی سیڑھیوں کی تنصیب

انگلینڈ میں مینڈکوں کو بچانے کے لیے انوکھی سیڑھیوں کی تنصیب

یارک شائر(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں تیزی سے معدومیت کے شکار مینڈکوں کو بچانے کے لیے رضاکاروں نے سڑک کنارے گٹروں اور نکاسی کی لائنوں میں چھوٹی سیڑھیاں نصب کی ہیں تاکہ انہیں مختلف حادثات سے موت کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے۔واروِک شائر ایمفی بیئن اینڈ ریپٹائل ٹیم (وارٹ) رضاکاروں کا ایک چھوٹا سا گروہ ہے جس نے گٹر میں زنگ سے پاک چھوٹی سیڑھیاں اور پھسلواں ساختیں نصب کی ہیں۔ اب تک 20 مختلف مقامات پر ایسی سیڑھیاں بنائی گئی ہیں جو المونیم سے تیار کی گئی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مینڈکوں کے ملاپ اور نسل خیزی کا موسم شروع ہوچکا ہے جس میں مینڈک باہر نکلتے ہیں اور چھوٹے تالابوں میں جمع ہوتے ہیں۔ پھر فٹ پاتھ اور راہداریوں کے کنارے کنارے وہ اکثر گٹر میں گرجاتے ہیں اور باہر نہیں نکل پاتے اور اندر ہی مر جاتے ہیں۔ اس لیے انہیں خود باہر نکالنے کے لیے یہ سیڑھیاں لگائی گئی ہیں۔

سیڑھی

مزید : صفحہ آخر