پرانے کپڑوں سے تعمیراتی میٹریل کی تیاری میں کامیابی

پرانے کپڑوں سے تعمیراتی میٹریل کی تیاری میں کامیابی

ویلز(مانیٹرنگ ڈیسک)پرانے اور غیرضروری کپڑوں کو ریشوں(فائبرز) میں بدل کر انہیں ٹائلوں اور دیوار کے ٹھوس پینلوں میں تبدیل کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔پوری دنیا میں متروکہ پرانے کپڑے ٹنوں وزنی کوڑا کرکٹ بناتے ہیں اور ان کا بظاہر کوئی مصرف نہیں تھا۔ اگرچہ پاکستان میں یہ بڑا مسئلہ نہیں تاہم امریکہ اور یورپ میں بہت تیزی سے کپڑے اور لباس الماریوں کی بجائے کوڑے دانوں میں پھینکے جاتے ہیں۔آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کی سائنسداں وینا سہج والا نے برسوں غوروفکر کے بعد پرانے کپڑوں کو ریشوں میں بدل کر ان سے تعمیراتی مٹیریل تیار کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح پرانے کپڑوں سے عمارت کی ٹائلیں اور ٹھوس پینل بنائے جاسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ خود ان سے فرش بھی تشکیل دینا ممکن ہے۔

مزید : صفحہ آخر