ٹی وی کا چینل تبدیل کرنے کیلئے ریموٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی

ٹی وی کا چینل تبدیل کرنے کیلئے ریموٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(نیوز ڈیسک)ٹی وی کا ریموٹ گم ہوجانا ایک ایسی مصیبت ہے جس کاسامنا کبھی نہ کبھی ہم میں سے ہر ایک کو کرنا پڑتا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ ایسے میں کتنی کوفت ہوتی ہے، البتہ خوشخبری یہ ہے کہ کورین الیکٹرانک کمپنی سام سنگ نے اس مسئلے کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ یہ کمپنی ایک ایسا ٹی وی بنا رہی ہے جسے ریموٹ سے نہیں بلکہ دماغ کی لہروں سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔ سام سنگ نے یہ پراجیکٹ ponthiusکے نام سے شروع کیا ہے، جس کیلئے سینٹر آف نیورو پروستھیٹکس سوٹزر لینڈ اور ساؤتھ کوریا الیکٹرونکس مشترکہ تحقیق کر رہی ہیں۔ یہ تحقیق ابتدائی طور پر ایسے افراد کی مدد کیلئے شروع کی گئی ہے جو اپنا جسم مکمل طور پر مفلوج ہونے کی وجہ سے اعضاء کو حرکت نہیں دے سکتے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ صرف اپنے دماغ کی لہروں کو استعمال کرتے ہوئے ٹی وی کو آن یا آف کر سکیں گے ، چینل تبدیل کر سکیں گے اور آواز بھی کم یا زیادہ کر سکیں گے۔ نئی ٹیکنالوجی کا بنیادی حصہ برین کمپیوٹر انٹر فیس (BCI) ہے جو انسانی دماغ کو ٹی وی سیٹ کے ساتھ منسلک کرے گا۔ یہ ٹیکنالوجی ایک ہیڈ سیٹ کی صورت میں دستیاب ہوگی جس کے اندر لگے 64سینسر دماغ کی لہروں اور آنکھوں کی حرکات کو مانیٹر کر سکیں گے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ معذور اور مفلوج افراد کیلئے یہ ٹیکنالوجی جلد فراہم کر دی جائے گی، تاہم اسے عام صارفین تک پہنچنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -