دل کی کیفیت معلوم کرنے کیلئے ای سی جی کی طرح مؤثر سمارٹ فون ایپ ایجاد

دل کی کیفیت معلوم کرنے کیلئے ای سی جی کی طرح مؤثر سمارٹ فون ایپ ایجاد

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دل کے دورے اور انجائنا معلوم کرنے کے لیے سب سے پہلے ای سی جی پر اعتبار کیا جاتا ہے جس میں 12 عدد برقیرے (الیکٹروڈز) لگا کر دل کی برقی کیفیت معلوم کی جاتی ہے۔ لیکن اب ایک اسمارٹ فون ایپ عین ای سی جی کی طرح کام کرسکتی ہے اور اس کی آزمائش کے بعد بہت اچھے نتائج نکلے ہیں۔ایپ کو روایتی ای سی جی کی طرح درست پایا گیا ہے۔ فی الحال یہ اس ہارٹ اٹیک کی خبر دیتی ہے جو کئی طرح سے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ دل کے شدید دورے کی یہ قسم ایس ٹی ایلی ویشن مایوکورڈئیل انفارکیشن (ایس ٹی ای ایم آئی ) کہلاتی ہے۔ اس میں کوئی بڑی شریان مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے اور دل کو خون کی روانی متاثر ہونے سے شدید تکلیف ، بے ہوشی اور موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر