آئی ایم ایف کا دباؤ ، حکومت کا بجلی پر سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ، تقسیم کار کمپنیوں کو یکساں ٹیرف بنانے کی ہدایت

آئی ایم ایف کا دباؤ ، حکومت کا بجلی پر سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ، تقسیم کار ...

اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، بجلی پر ایک سو چھیالیس ارب کی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تقسیم کار کمپنیوں کو یکساں ٹیرف بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سبسڈی واپس لینے کے سلسلے میں یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے حکومت امسال 146ارب روپے کی سبسڈی نہیں دے سکتی، سبسڈی واپس لینے کیلئے اتھارٹی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے نیا یکساں ٹیرف مقرر کرے۔اس میں 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے 2روپے فی یونٹ، 100یونٹ والے صارفین کیلئے 5روپے 79پیسے فی یونٹ، 101سے 200یونٹ والے صارفین کیلئے 8روپے 11پیسے فی یونٹ، 20 1سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے 10روپے 20پیسے فی یونٹ ٹیر ف مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، علاوہ ازیں 300سے 700یونٹ والے صارفین کیلئے ٹیرف 17روپے 60پیسے، 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 20روپے 70پیسے مقررکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومتی درخواست پر فیصلہ 26نومبر کو سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

سبسڈی واپس

مزید : صفحہ اول