پنجاب میں 109سینئر سول ججوں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں 109سینئر سول ججوں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس انوارالحق نے پنجاب بھر میں 109سینئر سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔عدالت عالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اویس محمد خان کا راولپنڈی سے اٹک، عبدالرحمن کا وہاڑی سے بہاولنگر، مظہر حسین کا لاہور سے بہاولنگر، محمد ظفر اقبال کا مظفرگڑھ سے بہاولپور، محمد علی قضافی کا چنیوٹ سے بہاولپور، عبدالغفار کا خوشاب سے بھکر، افضال احمد ثاقب کا چکوال سے بھکر، سلیم اقبال کا بھکر سے خانیوال، احمد سعید کا ڈی جی خان سے چنیوٹ، محمداعظم کا بھکر سے چنیوٹ، محمد زبیر کا خانیوال سے ڈی جی خان، مصنف علی جوئیہ کا خانیوال سے ڈی جی خان، محمد شہباز کا جہلم سے فیصل آباد، خرم شہزاد کا بہاولنگر سے فیصل آباد، افضال حسین کا سرگودھا سے گوجرانوالہ، شکیل احمد کا مظفر گڑھ سے گوجرانوالہ، محمد عمران شیخ کا ننکانہ صاحب سے گجرات، عامر نذیر کا قصور سے گجرات، حسنین عباس سے لاہور سے حافظ آباد، محمد سجاد قاسم کا گوجرانوالہ سے جھنگ، راشد طفیل کا گجرات سے جہلم، طارق بشیر کا سیالکوٹ سے قصور، جاوید اقبال کا مظفر گڑھ سے قصور، جمیل احمد کا راجن پور سے خانیوال، احسن یعقوب ثاقب کا شیخوپورہ سے خانیوال، ندیم یوسف کا ڈی جی خان سے خانیوال، محمد اسلم کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خوشاب، وقار منصور کا جھنگ سے لاہور، دلدارشاہ کا رحیم یارخان سے لاہور، ملک ندیم شوکت کا اوکاڑہ سے لیہ، شفقت علی کا قصور سے منڈی بہاؤالدین، شہنشاہ رضا کا اوکاڑہ سے ملتان،عمر فاروق اعوان کا بہاولپور سے مظفرگڑھ، ثاقب فاروق کا فیصل آباد سے مظفر گڑھ، عمران صفدر کا گجرات سے مظفر گڑھ ، شہباز احمد کا پاکپتن سے ننکانہ صاحب ،عثمان علی کا فیصل آباد سے نارووال،عباس رسول کا چکوال سے نارووال، مدثر فرید کا شیخوپورہ سے اوکاڑہ، خلیل احمد عاصم کا پاکپتن سے اوکاڑہ، مدثر حسین چنیوٹ سے اوکاڑہ، ملک محمد اویس کا گوجرانوالہ سے پاکپتن شریف، ظفر مہدی کا منڈی بہاؤالدین سے پاکپتن ، خالد نعیم کا ملتان سے رحیم یارخان، انتخاب عالم کا بہاولپور سے راجن پور، مقصود احمد کا نارووال سے راولپنڈی، کامران احمد کا لیہ سے راولپنڈی، محمد عظیم اختر کا راولپنڈی سے سرگودھا،احسن ملک کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سرگودھا، فیصل جمیل کا اوکاڑہ سے شیخوپورہ، شاہ زیب ڈار کا خانیوال سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اورظفر اقبال کا جہلم سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تبادلہ کیا گیاہے ۔تبدیل ہونے والے دیگر سینئر سول ججوں کے اضلاع تبدیل نہیں کئے گئے تاہم اسی ضلع میں ان کی ذمہ داریاں تبدیل کردی گئی ہیں۔

جج/تبادلے

مزید : صفحہ اول