’’بیگم ڈپلومیسی‘‘،گورنراوروزیراعلی پنجاب کی بیگمات کی اہم ملاقات

’’بیگم ڈپلومیسی‘‘،گورنراوروزیراعلی پنجاب کی بیگمات کی اہم ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب کی سیاست میں ’’بیگم ڈپلومیسی ‘‘سامنے آگئی ہے ، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان تنازع کو سلجھانے کیلئے دونوں کی بیگمات میدان میں آگئیں۔تفصیلات کے مطابق بیگم گورنر اور بیگم وزیراعلیٰ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے، گلے ملیں، چاکلیٹ سے منہ بھی میٹھے کیے اور پھر شوہروں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے سر جوڑ لیے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی والدہ محترمہ بھی موجود تھیں جنہوں نے دونوں کو دعائیں دیں۔بنیادی طور پر یہ ملاقات اس تاثر کو دور کرنے کے لیے کی گئی کہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب میں کوئی بھی غلط فہمی نہیں۔ بیگموں کی طرح وہ بھی ساتھ ساتھ ہیں۔
بیگم ڈپلومیسی

مزید :

صفحہ اول -