آسیہ ہماری شہری ،شاہ محمو، بیرون ملک روانگی کی خبریں غلط ، دفتر خارجہ

آسیہ ہماری شہری ،شاہ محمو، بیرون ملک روانگی کی خبریں غلط ، دفتر خارجہ

ا سلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وزیر خارجہ نے کہا ، پاکستان آسیہ بی بی کے قانونی حقوق کی پاسداری کرتا ہے کیونکہ وہ ہماری شہر ی ہیں، آسیہ بی بی پاکستان میں موجود، سوشل میڈیا پر بیرون ملک روانگی کی خبریں غلط ہیں،دفتر خارجہ،شاہ محمود قریشی سے ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان منتقلی پر گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آسیہ ہماری شہری ، پاکستان آسیہ بی بی کے قانونی حقوق کی پاسداری کرتا ہے،شاہ محمود قریشی سے ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان منتقلی پر بات چیت۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی ہماری شہری ہے پاکستان آسیہ بی بی کے قانونی حقوق کی پاسداری کرتا ہے۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کینیڈین ہم منصب نے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور اور آسیہ بی بی کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور وزیراعظم کی مثبت تقریر کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی ہماری شہری ہے پاکستان آسیہ بی بی کے قانونی حقوق کی پاسداری کرتا ہے۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہو سٹن میں پاکستانی قونصلر جنرل کو عافیہ صدیقی کیلئے قونصلروزٹس کے اہتمام کی ہدایت کردی ہے ، وزٹ کامقصد عافیہ کی صحت اورقانونی حقوق کاتحفظ یقینی بناناہے۔منگل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹرفوزیہ نے ملاقات کی جس میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ کی پاکستان منتقلی پربات چیت ہوئی س موقع پر وزیرخارجہ نے عافیہ صدیقی کیس کے سلسلے میں کاوشوں سے آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عافیہ صدیقی کیلئے قونصلروزٹس کے اہتمام کی ہدایت کردی،ان کا کہناتھا کہ ہوسٹن میں پاکستانی قونصلر جنرل کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے،وزٹ کامقصد عافیہ کی صحت اورقانونی حقوق کاتحفظ یقینی بناناہے۔ دریں اثنا پاکستان دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجودہیں ، سوشل میڈیا پر ان کی بیرون ملک روانگی کی خبریں اور تصاویر غلط ہیں۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات جعلی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کا جائزہ لیں، جعلی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امید ہے صحافی بھی سوشل میڈیا پر کسی بھی چیز پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے محتاط رہیں گے۔

شاہ محمود،دفتر خارجہ

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر شہری کے حقوق کا تحفظ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری سمجھتی ہے، بیرون ملک قید ہر پاکستانی کی انصاف تک رسائی اور فراہمی ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو انصاف دلانا ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے،عمران خان وہ واحد رہنما ہے جنہوں نے عافیہ صدیقی کے حق میں مسلسل آواز بلند کی، ا نہوں نے کہا کہ بیرون ملک قید ہر پاکستانی کی انصاف تک رسائی اور فراہمی ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ہر شہری کے حقوق کا تحفظ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کا عافیہ صدیقی کے معاملے کو اجاگر اور حل کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، تقافتی تبادلے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے کا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں، ہم ایران کے فلم اور ڈرامہ آرٹسٹوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔منگل کو فواد چوہدری سے ایران سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی، فواد چوہدری نے مزید کہا ہم ایرانی فلم اور ڈرامہ آرٹسٹوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں، فواد چوہدری نے رحمت العالمین کانفرنس میں ایران علماء کو شرکت کی دعوت بھی دی۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول