چیف جسٹس 20 سے 28 نومبر تک ڈیم فنڈ ریزنگ کیلئے برطانیہ کا دورہ کریں گے

چیف جسٹس 20 سے 28 نومبر تک ڈیم فنڈ ریزنگ کیلئے برطانیہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 20 نومبر سے 28 نومبر تک ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس 20 نومبرکو لاہور سے لندن روانہ ہوں گے اور21 نومبرکو Gray’s Inn کے ہال میں فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس 22 نومبرکو رائل نواب بلڈنگ ، 23 نومبر کو مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔چیف جسٹس 25 نومبرکو لندن واپس آئیں گے اور ڈاکٹر طارق محمودکی جانب سے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں آخری میزبان معروف پاکستانی نژاد برطانوی با کسر عامر خان ہوں گے جن کی تقریب 26نومبرکو لندن میں ہوگی،چیف جسٹس 28 نومبرکو ملک واپس آئیں گے۔فنڈ ریزنگ کیلئے سپریم کورٹ کے وکیل میاں ظفر اقبال کلانوری بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اس دورے کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول