ٹیکسٹائل سیکٹر گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ، حکومت فوری مسئلہ حل کرے ، اپٹما

ٹیکسٹائل سیکٹر گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ، حکومت فوری مسئلہ حل کرے ، ...

لاہور(افضل افتخار)نئے پاکستان میں جہاں پالیسیوں کی تشکیل اپنے مدو جزر سے گزر رہی ہے وہاں سردیوں کے آتے ہی اچانک گیس کا بحران اپنی شد ت کی طرف بڑھنے لگا ہے حکومت نے ملکی بر آمدات بڑھانے کے لئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے ملک بھر میں گیس اور بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ برآمدات بھی بڑھانے کا اعلان کیا تھا جس سے صنعتی مالکان نے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا بلکہ ٹیکسٹائل ملز کے لئے یکساں نرخوں کے اعلان سے ایک امید پیدا ہوگئی کہ اب درجنوں بند ٹیکسٹائل ملز دوبارہ چلنے سے پاکستانی برآمدات میں بھی اضافہ کیا جاسکے گا لیکن گیس کے بڑھتے ہوئے بحران اور لوڈمینجمنٹ ایشوز حل نہ ہونے کی وجہ سے صنعتی مالکان اور اس حوالے سے خصوصا ٹیکسٹائل سیکٹر میں اس وقت غیر یقینی صورتحال پائی جارہی ہے اوراس حوالے سے مشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس حوالے سے روزنامہ ’پاکستان‘ کے موبائل فورم میں گفتگو کرتے ہوئے اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کی برآمدات بڑھانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے ہم اقدامات کو بہت سراہتے ہیں انہوں نے اس جانب جو خصوصی توجہ دی اور اس حوالے سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے ہم اسکی تعریف کرتے ہیں اور امید ہے کہ اس سے مستقبل میں اس انڈسٹری پرمثبت اثرا ت مرتب ہوں گے اس وقت پنجاب میں ٹیکسٹائل سیکٹر گیس و بجلی کی عدم فراہمی کاشکار ہے یا ان کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بہت مشکلات درپیش ہیں جن کاحل وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس وقت بہت سارے یونٹ بند ہوچکے ہیں اور ان کی تعداد تقریبا ایک سو کے قریب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اسوقت مشکل درپیش ہیں جن کو حل کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکے اور امید ہے کہ اس حوالے سے عمرا ن خان اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت تین سو کے قریب یونٹ اس وجہ سے بند ہونے کے قریب ہیں جس سے مزید مشکلات درپیش ہوں گی اس حوالے سے حکومت نے ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ہمیں اس بحران سے نکالنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔حکومت نے موسم سرما میں گیس کی مکمل فراہمی کی ہمیں یقین دہانی کروائی تھی اور امیدہے کہ اس حوالے سے اب حکومت کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے اور ہم اس مشکل سے جلد ہی باہر نکل سکیں گے۔ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ چین کو ایک ارب ڈالرز کی برآمدات بڑھانے کے لئے ٹیکسٹائل ملوں کو سستی بجلی اور گیس کی فراہمی بہت ضروری ہے ، گیس انڈسٹری ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور جب تک یہ انڈسٹری ترقی نہیں کرے گی ملک بھی حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکے گا اس حوالے سے اپٹماہی کے سینئررہنما علی احسان کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ہم نے جو ڈیمانڈ حکومت کے سامنے رکھی ہے اسے منظور کرلیا جائے گا اور اس مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ مذاکرا ت چل رہے ہیں اور ہم نے حکومت کواپنے مسائل سے آگاہ کیا ہے اور ہمیں اس حوالے سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اس حوالے سے حکومت مثبت کردار ادا کرے گی اور مجھے امید ہے کہ تمام معاملات حل ہوجائیں گے ۔ عمران خان سے اس حوالے سے ہونے والی حالیہ ملاقات بہت مثبت رہی ہے اور اس کے مستقبل میں اچھے نتائج برآمد ہونے کی امید ہے اور ہم نے انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومتی ریلیف کی اپیل کی ہے اور امید ہے کہ اس حوالے سے حکومت مطالبات منظور کرلے گی ۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان گیس انڈسٹری ملکی ترقی میں ہمیشہ سے ہی نمایاں کردار ادا کرتی ہے اس لئے اس انڈسٹری کی ترقی کے لئے اس کو بھی زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ضرورت ہے اس وقت یہ انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار ہے اس کو نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے علی پرویز نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو اپنے مطالبات سے بخوبی آگاہ کیا تھا لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی مگر اس کے باوجود ہمیں امید ہے کہ ہمارے مطالبات حکومت حل کرے گی ٹیکسٹائلنڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے،گر انڈسٹری کی طرف توجہ دی گئی تو اس سے وابستہ افراد کا جو سینکڑوں کی تعداد میں روز گار چلتا رہے گا اور اگر نظر انداز کیا گیا تو ملک میں بے روزگاری کی لہر دوڑ جائے گی جس سے حکومت کو مستقبل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

مزید : صفحہ اول