اعظم سواتی معاملہ پر قائم جے آئی ٹی کو ایف بی آر کامعلومات فراہم کرنے سے انکار

اعظم سواتی معاملہ پر قائم جے آئی ٹی کو ایف بی آر کامعلومات فراہم کرنے سے انکار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کیخلاف تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کو معلومات فر اہم کر نے سے انکار کرتے ہوئے قانونی رائے کیلئے ریفرنس تیارکرکے لاء ڈویژن کو بھجوادیا۔نجی ٹی وہی کے مطابق ایف بی آرکے جواب کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 216 کے تحت ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کا پابند ہے، خلاف ورزی کے مرتکب ا فسر کو جرمانہ و قید کی سزائیں دی جاسکتی ہیں، اعظم سواتی کے معاملہ میں قائم کردہ جے آئی ٹی کی قانونی پوزیشن سابق وزیراعظم نوازشریف کیس میں قائم کی گئی جے آئی ٹی سے مختلف ہے، نوازشریف کیس میں جے آئی ٹی کو نیب، اینٹی منی لانڈرنگ اورایف آئی اے سمیت د یگر متعلقہ قوانین کے تمام اختیارات دئیے گئے تھے۔ایف بی آرکے مطابق اعظم سواتی معاملہ میں قائم جے آئی ٹی سے متعلق سپریم کورٹ کی جا نب سے اس قسم کے کوئی اختیارات نہیں دئیے گئے ، ایف بی آرسپریم کورٹ کی ہدایات و احکامات کے بغیر معلومات فراہم نہیں کرسکتا ۔ د و سر ی جانب معلومات کی فراہمی سے انکار پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ میر واعظ نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے سپریم کورٹ او ر چیئر مین ایف بی آر کو خط لکھ دیا جس میں شکایت کی گئی ہے کہ اعظم سواتی کے بارے میں معلومات کی فراہمی سے انکارکرکے جے آئی ٹی کی تحقیقا ت میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔واضح رہے جے آئی ٹی کے سربراہ میرواعظ نے ایف بی آرسے اعظم سواتی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی تفصیلات مانگی تھیں۔

مزید : صفحہ اول