سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کے فرزند جواد بھی عالمی دہشتگرد قرار

سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کے فرزند جواد بھی عالمی دہشتگرد قرار

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکی محکمہ خارجہ نے جواد نصر اللہ اور المجاہدین بریگیڈز (اے ایم بی)کو خصوصی طورپر عالمی دہشتگرد قرا ر دیدیا ہے جواد’’ حزب اللہ ‘‘کے سربراہ حسن نصر اللہ کے بیٹے ہیں ،حسن نصر اللہ کو پہلے ہی عالمی دہشتگرد قراردیا جاچکا ہے ،ان کے بیٹے جواد اب قیادت میں ابھر رہے ہیں ،امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے حزب اللہ کو 1997ء میں غیر ملکی دہشت گرد تنظیم اور 2001ء میں خصوصی طور پر عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا امریکی قانون کے مطابق دہشتگرد قرار دیئے جانیوالے افراد اور تنظیموں کو کسی قسم کی مادی امداد دینا یا وسائل فراہم کرناجرم ہے ،تازہ فیصلے کے مطابق جواد نصر اللہ اور المجاہدین بریگیڈز پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں کیونکہ وہ امریکی مفادات ، معیشت اور قومی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کررہے ہیں ،امریکی شہری ان سے کسی قسم کا لین دین نہیں کرسکیں گے، محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ تازہ فیصلوں کے ذریعے ایران پر پابندیوں کو مزید موثر بنایا گیا ہے جو انتہائی سخت صورت میں مسلسل جاری رہیں گی، ایران پر لگائی جانیوالی پابندیوں کا سبب یہ بتایا گیا ہے کہ وہ پوری دنیا میں دہشتگرد تنظیموں کو امداد فراہم کررہا ہے جن میں لبنا نی ،حزب اللہ ،حماس، قطائب حزب اللہ اور طالبان شامل ہیں۔

جواد دہشتگرد

مزید : صفحہ اول