عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرنا شروع ،پاکستان میں بھی سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرنا شروع ،پاکستان میں بھی سستا ہونے کا ...

کراچی( سٹاف رپورٹر)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔یکم نومبر سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گھٹنا شروع ہوئیں جس کی سب بڑی وجہ ایرانی سپلائی اور بین الاقوامی سطح پر معاشی سست روی ہے، امریکی خام تیل 1ڈالر 60سینٹ کمی کے بعد 59ڈالر فی بیرل اور برطانوی خام تیل بھی 1ڈالر 60سینٹ کمی کے بعد 69ڈالر36سینٹ فی بیرل میں ٹریڈ کر رہا ہے، دو ہفتوں کے درمیان عالمی منڈی میں خام تیل 9فیصد یعنی 6ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں بھی حکومت دسمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرسکتی ہے جس سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہو گی۔

تیل/ قیمتیں

مزید : صفحہ اول