چین سے9ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کامعاہدہ طے پا گیا،علی زیدی

چین سے9ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کامعاہدہ طے پا گیا،علی زیدی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر میری ٹائمز افیئرز علی زیدی نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان میں9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ایم او یو طے پاگیا ہے ،چین کے بعد جلد ہی دبئی سے بھی ایک بڑی خبر دینے والے ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں علی زیدی نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری زیادہ تر کراچی میں ہوگی ۔ ان کا کہناتھاکہ پنجاب میں 10 سال وفاق میں 5 سال حکومت کرنے والی ن لیگ کی حکومت دوسروں کیلئے خالی ڈبے چھوڑ کر گئی۔علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ چین کے بعد جلد ہی دبئی سے بھی ایک بڑی خبر دینے والے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وہ چیف جسٹس کے ریمارکس سے اختلاف کرسکتے ہیں ، لیکن تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر چیف جسٹس صاحب کے پاس کسی کے خلاف چارج شیٹ ہے تو سپریم کورٹ کورٹ ، ایپکس کورٹ ، عدلیہ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے ۔

چین

مزید : صفحہ اول