حکومت کوئی ایسا کام نہ کرے جس کا خمیازہ بعد میں عوام کو بھگتنا پڑے

حکومت کوئی ایسا کام نہ کرے جس کا خمیازہ بعد میں عوام کو بھگتنا پڑے

عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ پاکستان پر جو قرضوں اور سود کی ادائیگی تھی وہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب اور چین جیسے دیرینہ دوست ملک کی مدد سے بقول حکومت ممکن ہو رہی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت آئی ایم ایف سے کوئی بھی ایسی شرط طے نہیں کرے گی کہ جس کا اثر براہ راست عوام پر پڑے حکومت اس بات کا خاص طور پر خیال رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ حکومت معاشی طور پر بھی ملک کو بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بھی کامیاب ہو جائے گی اور حکومت کوئی بھی ایسا کام نہیں کرے گی کہ جس کا خمیازہ بعد میں عوام کو نہ بھگتناپڑے

مزید : صفحہ اول